اسپیکر قومی اسمبلی کا قلات میں کامیاب سیکیورٹی آپریشن پر افواجِ کو خراجِ تحسین پیش

پاکستان کے تحفظ میں افواجِ پاکستان کی خدمات تاریخ کا درخشاں باب ہیں، سردار ایاز صادق 
اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر سراہا اور چار بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خاتمے کو ملک کی قومی سلامتی کے لیے اہم کامیابی قرار دیا۔ اپنے بیان میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ بہادر افواج نے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے۔ قوم اپنی مسلح افواج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر کرتی ہے