اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں جمعیت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کی وفات پر تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرارداد وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔بدھ کو سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیرمین سینیٹ سید ال ناصر کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس کے آغاز میں میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی رحلت اور بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں اور دیگر افراد کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر جے یوآئی کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے فاتحہ خوانی کرائی۔ بعداز اں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر نے کہاکہ پروفیسر ساجد میر اس ایون کے اہم رکن تھے جن کی رحلت پر گہرے دکھ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اس ایوان کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں