سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے برطانیہ میں 7 کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے، ڈیفالٹر ہونے پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا
لندن (یواین پی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کی برطانیہ میں موجود ساتوں کمپنیاں تحلیل کردی گئیں، حسن نواز کی برطانیہ میں موجود 7 کمپنی کو تحلیل کردیا گیا، وہ برطانیہ میں 7 کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیا جاچکا ہے جبکہ 5.2 ملین پاونڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔حسن نواز کی 2007 سے قائم کمپنی کوئینٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ بھی 20 مئی کو تحلیل ہوگی ان کی چار کمپنیاں 3 دسمبر 2024 اور ایک کمپنی 2016 میں تحلیل ہوئی تھی۔حسن نواز کو اپریل 2024 میں بینک کرپٹ قرار دیا گیا تھا اب ان کی سب سے بڑی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹس لمیٹڈ کو بھی تحلیل کردیا گیا جس کا 20 مئی سے اطلاق ہوگا۔حسن نواز کی 2007 سے قائم کمپنی کوئینٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ بھی 20 مئی کو تحلیل ہوگی ان کی چار کمپنیاں 3 دسمبر 2024 اور ایک کمپنی 2016 میں تحلیل ہوئی تھی۔