149پولیس افسروں ، اہلکاروں کی ای ڈیفالٹر گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں بند

 لاہور (کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کی ہدایات پر ٹریفک پولیس کا بڑا ایکشن سامنے آیا ہیجس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس اہلکاروں سمیت کسی کو بھی رعایت نہ دینے کا عملی ثبوت پیش کیا گیاترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 149 پولیس افسران و اہلکاروں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ای چالان ڈیفالٹر ہونے پر بند کیا گیا۔اسی طرح کارروائی کے دوران پولیس کی 80 موٹر بائکس اور گاڑیوں کو مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر موقع پر ہی چالان کیا گیا، جس کے بعد تمام گاڑیوں کو جرمانے کی ادائیگی پر چھوڑ دیا گیا۔سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمین بھی اگر قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔ ان کے مطابق آئی جی پنجاب نے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا آغاز سب سے پہلے پولیس سے کیا جائے55 سے زائد سرکاری محکموں کی 600 کے قریب سرکاری گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی کر کے ان کے ای چالان جمع کروائے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلا تفریق کارروائی جاری ہے تاکہ شہر میں ٹریفک نظم و ضبط کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔