مودی سرکار کو رافیل ڈیل میں 7.5 ملین یورو کمیشن کی ادائیگی ہوئی، یہ ادائیگی بھارتی بزنس مین سوشن گپتا کوخفیہ کمیشن کے تحت ہوئی:رپورٹ
نئی دہلی (آن لائن) رافیل طیاروں کے معاہدے میں مودی کی دھماکہ خیز کرپشن کی زد میں آ گئے ۔ آپریشن سندور میں رافیل طیاروں کی ناکامی سے مودی کے گھمنڈ کو شدید دھچکا پہنچا ہے ۔ رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد مودی کو ایک بار پھر رافیل ڈیل میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات کا سامنا ہے ۔ مودی نے رافیل طیاروں کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کو رافیل ڈیل میں 7.5 ملین یورو کمیشن کی ادائیگی ہوئی ۔ رپورٹ میں قیمتوں میں مبالغہ اور ڈیل کو مشکوک قرار دیا گیا ہے ۔ بھارتی اخبار نیشنل ہیریلڈ انڈیا کے مطابق یہ ادائیگی بھارتی بزنس مین سوشن گپتا کو رافیل ڈیل کے تحت 7.5 ملین یورو کی خفیہ کمیشن کے تحت ہوئی ۔ اس سے قبل کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بھی رافیل ڈ یل میں کرپشن پر بات کرتے ہوے کہا تھا رافیل ڈیل میں کرپشن کی گئی ہے اور اربوں ڈالر کا فراڈ کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا رافیل ڈیل کے وقت بی جے پی حکومت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر بھی اس ڈیل کا حصہ نہیں بنے تھے اور انہیں استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا انیل امبانی کی کمپنی 45 ہزار کروڑ روپے کے قرض میں ڈوبی ہوئی تھی اور اس کی مددکیلئے ہی نریندر مودی نے رافیل طیاروں کے معاہدے کا سہارا لیا۔ ان انکشافات کے بعد مودی سرکار کی جانب سے اس اہم معاملے کی تحقیقات کو نظر انداز کرنے پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں