پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو شاید سرمایہ کاروں کو پچھتانا پڑے:جریدے بیرن کی رپورٹ
اسلام آباد (آئی این پی ) عالمی مالیاتی جریدے بیرن نے پاکستان کی اقتصادی میدان میں کارکردگی کو معاشی کرشمہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو شاید سرمایہ کاروں کو پچھتانا پڑے۔ بیرن نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی، جس میں پاکستان میں گزشتہ دو سال کے دوران بہتر معاشی اصلاحات کا اعتراف کیا گیا ہے۔عالمی ادارے بیرن نے اپنی رپورٹ میں اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو معاشی کرشمہ قرار دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو شاید سرمایہ کار بعد میں پچھتائیں