اقتصادی اصلاحات اور عالمی استحکام سے پاکستان کی معاشی ترقی کی توقعات روشن

 معاشی ترقی کی رفتار مزید بہتر ہونے کی توقع ہے جبکہ مجموعی معاشی استحکام بھی برقرار رہے گا 
 اسلام آباد(آئی این پی)وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اعتدال اور اقتصادی اصلاحات کے تسلسل کے باعث مالی سال 2026-27 کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار مزید بہتر ہونے کی توقع ہے جبکہ مجموعی معاشی استحکام بھی برقرار رہے گا۔وزارتِ خزانہ کی جون 2026 کی ماہانہ اقتصادی جائزہ و پیش گوئی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 میں معاشی استحکام بڑی حد تک حاصل کیے جانے کے بعد ملکی معیشت آئندہ مالی سال میں بھی ترقی کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مضبوط ہوتے معاشی اشاریے، بڑے صنعتی شعبے کی توسیع، زرعی شعبے کی بہتر کارکردگی، مالیاتی نظم و ضبط اور بیرونی کھاتوں میں استحکام مثبت معاشی منظرنامے کی بنیاد ہیں۔