ویرات کوہلی نے نئے ہیئر سٹائل سے مداحوں کو حیران کر دیا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ کے سپر سٹار ویرات کوہلی نے اپنے نئے ہیئر سٹائل سے مداحوں کو حیران کر دیا۔۔انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025ء￿  سے قبل کوہلی نے اپنے بالوں کا نیا انداز اپنایا ہے ، جس کی تصاویر مشہور سیلیبریٹی ہیئر سٹائلسٹ عالم حاکم نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں،کوہلی کا یہ نیا ہیئر سٹائل سائیڈ فیڈ پر مشتمل ہے ، جو ان کی شخصیت کو مزید پرکشش بناتا ہے۔