لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیران کردیا۔36 سالہ کوہلی ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم وہ اب بھی بھارت کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں، انہوں نے آخری بار بھارت کی نمائندگی چیمپئنز ٹرافی میں کی تھی۔بھارتی نڑاد کاروباری شخصیت شاش نے لندن میں کوہلی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں ویرات کوہلی نے ڈارک گرے زِپ اپ ہْوڈی، لائٹ گرے ٹی شرٹ اور ڈارک بلیو جوگرز پہن رکھے ہیں۔ شاش نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ڈونٹ نیڈ کیپشن... ود دی کنگ کوہلی‘‘۔تاہم اس تصویر میں جس بات نے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا وہ کوہلی کی داڑھی کا رنگ ہے جس میں انکے بال کافی سفید نظر ا?رہے ہیں۔یہ تصویر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں کوہلی نے ایک تقریب میں انکشاف کیا تھا کہ وہ باقاعدگی سے اپنی داڑھی پر رنگ کرتے ہیں