ہانیہ عامر کا نیا ہیئر سٹائل ، مداحوں کو سلمان خان یاد آگئے

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر کا نیا ہیئر اسٹائل دیکھ کر لوگ سلمان خان کو یاد کرنے لگے ۔ ادکارہ نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداح ان کا موازنہ بھارتی اداکار سلمان خان کے مشہور کردار رادھے موہن سے کرنے لگے۔ہانیہ عامر نے اپنی نئی سیلفی میں سینٹر پارٹڈ، جبڑے تک لمبے بالوں اور چہرے کے دونوں اطراف لمبی لٹوں والا نیا انداز اپنایا ہے، جس نے صارفین کو سلمان خان کی 2003ء میں ریلیز ہونے والی فلم تیرے نام کے مشہور ہیئر اسٹائل کی یاد دلا دی۔تصویر سامنے آنے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ہانیہ عامر کے نئے انداز اور سلمان خان کے تیرے نام والے مشہور لک کے درمیان مماثلت پر تبصرے شروع کر دیے