کوٹ لکھپت، والٹن، لاہور کینٹ، چھانگا مانگا، کالا شکاکو اور کوٹ رادھا کشن بھی شامل
لاہور(کرائم رپورٹر ) لاہورریلوے ڈویڑن نے پی سی ون کے تحت مزید ریلوے سٹیشنز کی سولرائزیشن کا آغاز کر دیا۔رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی سولر پر مکمل منتقلی کے بعد گوجرانوالہ اور گجرات ریلوے سٹیشنوں کی سولرائزیشن کا کام جاری ہے۔ ڈویڑنل الیکٹریکل انجینئر محمد ناصر کے مطابق ریلوے لاہور ڈویڑن کے 14 سٹیشنوں پر سولر سسٹم انسٹال کیا جائے گا جن میں اوکاڑہ، اوکاڑہ کینٹ، سانگلہ ہل، چک جھمرہ، کوٹ لکھپت، والٹن، لاہور کینٹ، چھانگا مانگا، کالا شکاکو اور کوٹ رادھا کشن بھی شامل ہیں۔