لاہور(کرائم رپورٹر )پی آئی ٹی بی کے حکومت پنجاب کیلئے وضع کردہ مریم کی دستک منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ۔ شہریوں کی جانب سے سروس کے حصول کیلئے اب تک 3 لاکھ 69 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ یہ بات ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ موصول ہونے والی درخواستوں میں سے 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں جبکہ 59 ہزار سے زائد درخواستیں چند دنوں میں نمٹا دی جائیں گی۔