پانی کی آڑ میں شراب بیچنے والا گرفتار

 پولیس نے ریکارڈ یافتہ ملزم سے 19 لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا
لاہور (کرائم رپورٹر) چوکی سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانی فروخت کرنے کی آڑ میں شراب فروشی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کو منڈی سے شراب سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزم پولیس سے بچنے کے لیے پانی فروخت کرنے کا بہانہ کرتا تھا اور منڈی میں اپنے مخصوص گاہکوں کو چھپ کر شراب سپلائی کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 19 لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹا ئون اسد علی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔