ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں آٹھویں بار بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں آٹھویں بار بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی قیمت 30 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست جمع کرادی ہے۔

 یہ درخواست فروری 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کی گئی ہے، اور نیپرا نے درخواست کی سماعت کا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے اس درخواست کی سماعت 26 مارچ کو کی جائے گی۔ تاہم، یہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک کے صارفین پر لاگو نہیں ہوگی۔ نیپرا نے پچھلے کئی ماہ کے دوران مسلسل 7 بار بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہے، اور اس ماہ کے بلز میں بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ جنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی تھی، جو رواں ماہ کے بلز میں صارفین کو مل رہی ہے۔