ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں صارفین کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی جانب سے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔ نیپرا اس درخواست پر 29 اکتوبر کو سماعت کرے گا تاکہ قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ، حکومت زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بھی ایک طویل مدتی ریلیف پیکیج تیار کر رہی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس پیکیج کے تحت تین سال کے دوران بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ تک کمی کا اندازہ ہے، جس سے صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔