سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف

اسلام آباد(آئی ا ین پی )سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق مقدمات اور درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی۔17مارچ سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہو گا۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔