برازیلیہ (آئی ا ین پی) برازیل نے کلائمٹ سمٹ کی تیاری میں روڈ بنانے کیلئے ہزاروں درخت کاٹ ڈالے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل نومبر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس کوپ 30کی میزبانی کرے گا جس میں دنیا بھر سے 50ہزار افراد شرکت کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برازیل نے اجلاس کی غرض سے سڑک تعمیر کرنے کیلئے ایمازون کے رین فارسٹ سے ہزاروں قیمتی درخت کاٹ ڈالے جس کے بعد اسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برازیل نے چار لین والی ہائی وے تعمیر کی جس کے لیے بڑی تعداد میں درختوں کی کٹائی کی گئی۔