نومبر میں ہونے والی موسمیاتی کانفرنس کے شرکاء کے لئے نئی ہائی وے کی تعمیر کے باعث کاٹے گئے
برازیلیہ (آئی این پی)برازیل کو آئندہ موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کلائمیٹ سمٹ کے لیے سڑک بنانے اور ایمازون برساتی جنگل کے کچھ حصوں کو کاٹنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ اس اقدام نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے برازیل کے عزم کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں،۔ رپورٹ کے مطابق نومبر میں ہونے والی ایک بڑی موسمیاتی کانفرنس کے لیے ٹریفک گزارنے کیلیے ایک نئی ہائی وے کی تعمیر کا کام جاری ہے جس میں عالمی رہنماں سمیت 50 ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے۔حکومت کا کہنا ہے کہ ہائی وے پائیدار ہے، لیکن بہت سے مقامی لوگ اور ماہرین ماحولیات اس سے ایمازون کے جنگلات کو پہنچنے والے نقصان سے پریشان ہیں