اسلام آباد میں 29 ہزار پولن الرجی والے درخت ہٹا دئیے گئے

ہر اکھاڑے گئے درخت کے بدلے 3 نئے مقامی درخت لگائے جائیں گے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے اور وزارتِ قومی صحت نے مشترکہ کارروائی میں اسلام آباد میں موجود 29 ہزار سے زائد پولن الرجی والے درخت ہٹا دئیے۔جاری اعلامیہ کے مطابق پولن الرجی کے درختوں پیپر ملبری (جنگلی شہتوت)  کے خلاف 3 مرحلوں پر مشتمل سائنسی آپریشن مکمل کرلیا گیا جس میں وفاقی دارالحکومت سے 29,115 پیپر ملبری درخت ختم کر دئیے گئے۔ایف نائن پارک، شکر پڑیاں اور بڑے سیکٹرز  سے پولن الرجی ملبرری  درخت ہٹائے گئے، ہر اکھاڑے گئے درخت کے بدلے 3 نئے مقامی درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق اب تک متعلقہ علاقوں میں 40 ہزار سے زائد ماحول دوست درخت لگائے جا چکے ہیں، نجی شعبے اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے مزید 18 ہزار درختوں کا ٹینڈ ر جاری کیا جاچکا ہے۔شکرپڑیاں میں 81 ایکڑ پر بحالی کا کام جاری ہے، منصوبہ اپریل 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس اقدام سے