افسران فیصلوں کے معیار کو بہتر اوران پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ،وفاقی محتسب کی ریجنل آفس لاہور کے دورے کے موقع پرگفتگو،صوبائی محتسب عائشہ حامد سے بھی ملاقات
لاہور(پبلک نیوز) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا اور ریجنل آفس لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور گوجرانوالہ کے افسروںسے ملاقات کی۔ وفاقی محتسب نے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔ میٹنگ میں وفاقی اداروں کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات پر کہا کہ یہ عوام کا ہم پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے افسروں کو ہدایا ت جاری کیںکہ وہ فیصلوں پر عمل درآمد کو ہر ممکن کوشش کر کے یقینی بنائیں اور اپنے فیصلوں کو قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ان کے معیار کو بہتر بنائیں تاکہ عمل درآمد میں آسانی ہو سکے اور عوام کے مسائل کا بروقت حل کیا جاسکے۔ بعد ازاں وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے صوبائی محتسب پنجاب عائشہ حامد سے ملاقات کی اور عوام کے مسائل کے حل کرنے کے لئے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔