اسلام آباد(آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام کے اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کے معاملے پر اڈیالہ جیل سے گرین سگنل مل گیا، تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد میں جے یو آئی شامل ہوگی یا نہیں، پی ٹی آئی نے عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی، سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے گرین سگنل مل گیا جبکہ پی ٹی آئی نے جمعیت علمائے اسلام کو مطالبات اور شرائط کی منظوری کا پیغام بھجوادیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے زبانی کی بجائے تحریری یقین دہانی مانگ لی، جے یو آئی نے اپوزیشن اتحاد کے لیے مزید سوالوں کے جواب بھی مانگے۔