پی ٹی آئی سے اتحاد کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا: مولانا فضل الرحمن نے بھی گرین سگنل دیدیا

اسد قیصر اتحاد کی راہ  ہموار، فضل الرحمن
 ایشوز  پر اتحاد بنتے اور ٹوٹتے  رہتے ہیں ،اسد قیصر سے بامعنی ملاقات ہوئی ،سیاست میں دشمنیاں مستقل ہوتی ہیں نہ دوستی دائمی ،چاہتے ہیں ہائبرڈ نظام سے نجات دلا کر آگے بڑھنے کا راستہ بنایا جا سکے ، سربراہ جے یو آئی 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی سے اتحاد کی راہ ہموار ،سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے اور پی ٹی آئی سے اتحاد کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔ اپنے بیان میں سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ چند دن قبل بھی اسد قیصر سے بامعنی ملاقات ہوئی ہے ،سیاست میں دشمنیاں مستقل ہوتی ہیں نہ دوستی دائمی ہوتی ہے،1977 میں بھٹو کو اقتدار سے ہٹانے والی پاکستان قومی اتحاد میں شامل ساری جماعتیں 1983 میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر ایم آر ڈی کے پلیٹ فارم سے جمہوریت کی بحالی اور مارشل لاء￿  سے نجات کی خاطر اکٹھے کام کرتی رہی ہیں۔ پرانے ایشو پہ بنے اتحاد ٹوٹ جاتے ہیں اور تازہ ایشوز کے لئے نئے اتحاد بنتے رہتے ہیں،میری خواہش ہے کہ پی ٹی آئی کو اجتماعی قومی دھارے میں لایا جائے۔ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک کو ہائبرڈ نظام سے نجات دلا کر کچھ آگے بڑھنے کا راستہ بنایا جا سکے۔