کیف: یوکرین میں روسی حملوں کے دوران کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ہزار سال پرانی تاریخی خانقاہ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کیف میں واقع یہ قدیم خانقاہ ملک کے اہم روحانی اور ثقافتی ورثے میں شمار ہوتی ہے اور حالیہ حملوں میں بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے گزشتہ دو ہفتوں میں ہونے والے سب سے شدید فضائی حملوں میں شامل ہیں۔حملوں کے دوران مختلف علاقوں میں تباہی کے نتیجے میں مجموعی طور پر 10 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ متعدد عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔فرانس کے وزیر خارجہ نے اس حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ تاریخی اور عالمی ثقافتی ورثے پر حملے کے مترادف ہے، جیسا کہ ماضی میں پیرس کے نوٹر ڈیم کیتھیڈرل پر حملہ ہوا تھا۔یوکرینی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مزید جانی و مالی نقصانات کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔