یوکرین کے شہر اوڈیسا پر روسی حملے، 4 افراد ہلاک، 13 زخمی، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان

یوکرین کے شہر اوڈیسا پر روسی حملے، 4 افراد ہلاک، 13 زخمی، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان

کیف: یوکرین کے ساحلی شہر اوڈیسا کے تاریخی مرکز پر روسی حملوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور کم از کم 13 زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد رہائشی عمارتوں، دکانوں، کیفے اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی فورسز نے صبح کے وقت شہر کے ایک ضلع پر تین الگ الگ حملے کیے۔ حملوں کے نتیجے میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔علاقائی فوجی انتظامیہ کے گورنر اولیہ کیپر نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ ریسکیو اہلکار تباہ شدہ عمارتوں میں پھنسے افراد کی تلاش اور متاثرہ مقامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔یوکرین کی ریاستی ایمرجنسی سروس کی جانب سے جاری تصاویر اور رپورٹ کے مطابق امدادی کارکن تباہ شدہ ڈھانچوں میں لگی آگ بجھانے اور ملبے سے متاثرہ مقامات کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں، جبکہ زخمی شہریوں کو اسٹریچر کے ذریعے ایمبولینسوں تک منتقل کیا گیا۔