غزہ میں اسرائیلی حملے، 6 فلسطینی شہید، مجموعی ہلاکتیں 73 ہزار سے تجاوز

غزہ میں اسرائیلی حملے، 6 فلسطینی شہید، مجموعی ہلاکتیں 73 ہزار سے تجاوز

غزہ: غزہ کی پٹی میں تازہ اسرائیلی حملوں کے دوران 6 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے حملوں میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 73,003 تک پہنچ گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اتوار سے جاری کارروائیوں میں مزید 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جس کے بعد زخمیوں کی مجموعی تعداد 173,252 ہو چکی ہے۔وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملے اور فائرنگ کے واقعات ایسے وقت میں جاری ہیں جب جنگ بندی معاہدے کے باوجود خلاف ورزیوں کی اطلاعات مسلسل سامنے آ رہی ہیں۔غزہ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔