صادق آباد( خصوصی رپورٹ) صادق آباد میں کراچی سے لاہور جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی جس سے پاور وین80فیصد سے زائد جل کر راکھ ہو گئی ریسیکو نے ایک گھنٹہ کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا ،تفصیل کے مطابق صادق آباد سٹیشن پر کراچی سے لاہور جانے والی ہزار ایکسپریس پہنچی تو آخری بوگی جس میں منی پاور وین ،گارڈ کا ڈبہ اور مسافر سوار تھے کو آگ لگی ہوئی تھی،مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے جانیں بچانے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا دیں، ریسیکو کی دو گاڑیوں نے ایک گھنٹہ بعد آگ پر قابو پایا، اس دوران ہزارہ ایکسپریس کی متاثرہ بوگی کو الگ کرکے ٹرین کو روانہ کردیا گیا امدادی کارروائیوں میں پولیس نے اے ایس پی آغا انعام اللہ کی قیادت میں حصہ لیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی مزید تفتیش جاری ہے۔