20روپے اضافے کے بعد دودھ 220 روپے لٹر ، دہی 260روپے کلو فروخت ہونے لگا
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔شہر میں مختلف مقامات پر دودھ کی مختلف قیمت وصول کی جارہی ہے تاہم تمام دکانداروں نے فی لیٹر 20روپے اضافہ کیا ہے جس سے 200 روپے فی لیٹر والے دودھ کی قیمت220 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔دہی کی قیمت 20روپے اضافے سے 260 روپے تک کلو ہو گئی۔