یہ واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا 3 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو فیملی کو اسلحے کی نوک پر لوٹ کرفرار ہو گئے تھے
سی سی ڈی کی جانب سے عدیل احمد کی گاڑی پر یہ سمجھ کر اندھا دھند فائرنگ کی گئی کہ شاید گاڑی میں ڈاکو ہیں
اسلام آباد ،لاہور(آئی این پی ) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )کے اہلکاروں کی جانب سے ڈاکوئوں کو پکڑنے کی بجائے پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاندان کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں نو سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کے والد اور بھائی زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا جب 3 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے فیملی کو اسلحے کی نوک پر لوٹا اور فرار ہو گئے۔واقعہ سی سی ڈی کے تھانے کے مرکزی گیٹ کے پاس پیش آیا، اس دوران سی سی ڈی کے اہلکاروں کی جانب سے عدیل احمد کی گاڑی پر یہ سمجھ کر اندھا دھند فائرنگ کی گئی کہ شاید گاڑی میں ڈاکو ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار نے ڈاکوئو ں کی گرفتاری کا حکم دیا اور علی الصبح 2 ڈاکو پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گئے۔ ڈاکوئوں کا تعلق شیخوپورہ اور لاہور سے بتایا جاتا ہے۔ بعد ازاں سی سی ٹی وی کی مدد سے واقعے کی جانچ پڑتال کی گئی تو سی سی ڈی کے اہلکار فائرنگ میں ملوث پائے گئے، جن میں ایک اہلکار شجاع اور دیگر نا معلوم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سی سی ڈی اہلکاروں کے پہنچنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر بہ آسانی بھاگ نکلے، جب کار سوار متاثرہ خاندان جائے وقوعہ سے جانے لگا تو سی سی ڈی اہلکاروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار سے تفتیش جاری ہے اور اس ضمن میں ایس پی انوسٹی گیشن ساجد گوندل کی سربراہی میں بنائی جانے والی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلین میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے اپنی 9 سالہ شہری حانیہ احمد کے قتل اور اس کے والدوالد عدیل اور بھائی عفان کے شدید زخمی ہونے کے واقعے پر نوٹس لیا ہے۔آسٹریلوی شہری عدیل اپنی اہلیہ ڈاکٹر سدرہ، بیٹے عفان اور بیٹی ہانیہ کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کر کے 2 دن قبل ہی پاکستان پہنچا تھا۔ سی سی ڈی نے سنگین جرم سے جان چھڑانے کے لیے ایک اہلکار کی گرفتاری ڈال دی۔ ڈی پی او چکوال نے واقعے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا، اور کہا حقائق سامنے آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی