واشنگٹن(آئی این پی )واشنگٹن میں امریکی ہارنیٹ لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معمول کی تربیتی پرواز کے دوران امریکی میرین کور کا ایف اے ایٹین ہارنیٹ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ نے کامیابی سے ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچا لی،زخمی ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔