امریکی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارہ جنوبی بحیرہ چین میں گر کر تباہ،

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر اور ایک لڑاکا طیارہ دو الگ الگ واقعات میں جنوبی بحیرہ چین میں تباہ ہو گئے ۔غیرملکی  میڈیارپورٹ کے مطابق    بحریہ کے پیسیفک فلیٹ  عملے کے تمام 5 ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا۔  دونوں حادثات کے درمیان صرف آدھے گھنٹے کا وقفہ تھا۔ پہلا واقعہ دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا جب ایک ایم ایچ-60 آر سی ہاک ہیلی کاپٹر، جو بیٹل کیٹس اسکواڈرن 73 سے منسلک تھا، معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ سکواڈرن کا مرکز نیول ایئر اسٹیشن نارتھ آئی لینڈ، سان ڈیاگو میں واقع ہے۔ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر عملے کے 3 ارکان کو بحفاظت نکال لیا۔ وسرا واقعہ 3 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا