امریکی لڑاکا طیارہ ایف 18سمندر میں گر کر تباہ

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود ایک اور امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر سے ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرا ہے۔ جیٹ کیریئر پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔