امریکی ناکہ بندی سے پہلے ایرانی روٹ سے 9 جہاز آبنائے ہرمز پار کرگئے

امریکی ناکہ بندی سے پہلے ایرانی روٹ سے 9 جہاز آبنائے ہرمز پار کرگئے

امریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے منسلک متعدد بحری جہاز آبنائے ہرمز عبور کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق 11 میں سے 9 جہازوں نے ایرانی روٹ اختیار کرتے ہوئے آبنائے ہرمز پار کیا۔ ان جہازوں میں مختلف اقسام کا ایندھن اور توانائی کی مصنوعات لے جانے والے ٹینکرز شامل تھے۔ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز عبور کرنے والے جہازوں میں ایک ایسا ٹینکر بھی شامل تھا جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل موجود تھا، جبکہ ایک جہاز ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات اور دو ٹینکرز لیکویفائڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے کر روانہ ہوئے۔آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ سمجھا جاتا ہے، جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث اس راستے کی صورتحال پر عالمی مارکیٹ کی نظریں مرکوز ہیں۔