پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 351 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 351 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 351 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 870 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں بہتری کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کا اعتماد، معاشی اشاریوں میں استحکام اور مثبت کاروباری سرگرمیاں ہیں۔