مولانا فضل الرحمان کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت کا 28 جولائی کو طلبی نوٹس جاری

مولانا فضل الرحمان کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت کا 28 جولائی کو طلبی نوٹس جاری

گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے متنازع تقریر سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو 28 جولائی کو طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے خلاف متنازع تقریر پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست سینئر قانون دان منظور قادر ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی، جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے کی۔عدالت نے مولانا فضل الرحمان کے نام طلبی نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 28 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے متعلقہ پولیس حکام کو بھی آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی متنازع تقریر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عدالت آئندہ سماعت پر درخواست اور پولیس رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کرے گی۔