پنجاب اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف قرارداد جمع

استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور رکنِ پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف قرارداد جمع کروا دی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، جبکہ ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات قومی مفاد کے منافی ہیں۔شعیب صدیقی نے اپنے مؤقف میں کہا کہ فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں قابلِ احترام ہیں اور پوری قوم ملک کے دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لیے خدمات انجام دینے والے اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور قومی اداروں کے احترام کو یقینی بنانا ضروری ہے۔