ٹریفک حادثات : 2بچوں سمیت 5 جاں بحق

فیکٹری ایریا میں کار کی 2 کمسن بھائیوں کو ٹکر 9سالہ فیروز جا ں بحق، 8 سالہ علی حسن شدید زخمی 
 سندر میں ڈالے کی موٹرسائیکل کو ٹکر،8سالہ عبدالباسط دم توڑ گیا ،سلپ ہونے سے موٹرسائیکل سوار چ بسا
لاہور سیالکوٹ موٹروے پر تھانہ فیروز والا کی حدود میں کار کو حادثہ ،2 خواتین ہسپتال میں چل بسیں 
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثات : 2بچوں سمیت 5 جاں بحق ہو گئے ،فیکٹری ایریا کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے 2 کمسن بھائیوں کو کچل دیا ،ایک جا ں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں اتحاد پارک کے قریب تیز رفتار کار نے راہگیر 2 کمسن بھائیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 9 سالہ فیروز موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 8 سالہ علی حسن شدید زخمی ہو گیا ،جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیروز اور علی حسن تندور سے روٹیاں لینے جا رہے تھے اس دوران عقب سے آنیوالی تیز رفتار کار نے انہیں کچل دیا، زخمی علی حسن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نیکار ڈرائیور ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا اور بچوں کے والد علی اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔سندر میں تیز رفتار ٹرالے کی زد میں آ کر 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق کہروڑ پکا کا رہائشی 8 سالہ عبدالباسط اپنے چچا کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھالوہاراں والا کھوہ کے قریب ایک موٹر سائیکل نے پیچھے سے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث دونوں سڑک پر گر گئیاسی دوران ایک تیز رفتار ٹرالہ عبدالباسط کے اوپر سے گزر گیا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، گلبرگ سے والٹن روڈ کی جانب سی بی ڈی روڈ پر این ایل سی پاور پلانٹ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتاری کے باعث اسپیڈ بریکر پر موٹرسائیکل سلپ ہونے سے 63 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق شہری کی شناخت آصف جاوید مسیح، سکنہ یوحنا آباد کے نام سے ہوئی۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل اسپیڈ بریکر پر سلپ ہونے کے بعد فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں آصف مسیح موقع پر ہی دم توڑ گئیاطلاع ملتے ہی لاہور ٹریفک پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر تھانہ فیروز والا کی حدود میں ایک کار نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کیا دورانِ علاج دو زخمی خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔