پاکستانی خاندان نے شادی اور 7 بچوں کی پیدائش ایک ہی دن ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

  لاڑکانہ(آئی این پی )سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے 3عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔تفصیل کے مطابق  لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ ٹیچر امیر آزاد منگی کی پیدائش، شادی ، اہلیہ کی پیدائش اور 7بچوں کی پیدائش سمیت سب یکم اگست کو ہوئی، اب سالگرہ بھی سب گھر والے ایک ہی کیک پر مناتے ہیں۔ امیر آزاد منگی کو شکوہ ہے کہ 3عالمی ایوارڈ حاصل کرنے کے باوجود حکومتی سطح پر ان کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔