لاہور(کرائم رپورٹر )لیسکو میں سنگل فیز میٹرز پھر نایاب ہوگئے،بروقت پروکیورمنٹ نہ ہونے پرکمی سے ریجن میں خراب سنگل فیز میٹر تبدیل نہ ہوسکے جنکی تعداد ساڑھے 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ ڈیفیکٹو کوڈ لگائے بغیر ہی صارفین کو ایوریج بلنگ پراستعمال سے کہیں زیادہ بل بھجوائے جارہے ہیں۔