اسلام آباد (آئی این پی)آبنائے ہرمز پر کشیدگی نے تیل کی عالمی منڈی کو ہلا دیا۔ دنیا میں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی پٹرول مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔ حکومت ہفتہ وار کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار پرغور کرنے لگی۔امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے عالمی تیل منڈی میں ایک بار پھر بے یقینی پیدا کر دی۔ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتیں تیزی سے اوپر جا رہی ہیں، جس کے اثرات پاکستان تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔صرف چند روز میں امریکی خام تیل تقریبا 82 ڈالر اور برطانوی برینٹ 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔کچھ عرصہ پہلے یہی قیمتیں 68 اور 71 ڈالر کے قریب تھیں۔