کارروائیاں بلوچستان کے دشوار گزار علاقوں اورپہاڑی سلسلوں میں کی جا رہی ہیں: سکیورٹی ذرائع
کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج، فرنٹیئر کور(ایف سی) بلوچستان اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن شعبان بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کے دوران تازہ کارروائیوں میں مزید 9 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں بلوچستان کے دشوار گزار علاقوں، پہاڑی سلسلوں اور ایسے مقامات پر کی جا رہی ہیں جہاں خارجی دہشتگرد چھپے ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا