بحیرہ عرب سے آنے والی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں :محکمہ موسمیات
لاہو‘اسلام آبادر(سپیشل رپورٹر‘آئی این پی) لاہورشہر کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے حبس کی شدت میں نمایاں کمی آ گئی،محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جبکہ مغربی ہواں کا سلسلہ بھی بالائی علاقوں پر اثر انداز ہے، جس کے باعث بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے