لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار

لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں جیل روڈ، مال روڈ، قرطبہ چوک اور شہر کے دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اتوار تک مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔