لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کی غیر قانونی حراست سے 5 افراد کی بازیابی کیلئے درخواست پولیس رپورٹ کی روشنی میں خارج کر دی،پولیس نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان دو مقدمات میں اشتہاری ہیں،ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ ملزمان کو تصفیہ کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا،سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں،تصفیہ کے علاوہ دو دیگر مقدمات میں ملزمان اشتہاری ہیں۔