لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔عدالت نے سی پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او قصور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے شہری عابد کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں آئی جی و دیگر کو فریق بنایا گیا۔ وکیل نے موقف اختیار کیا پولیس درخواست گزار اور فیملی کو غیر قانونی طور پر بغیر الزام کے ہراساں کررہی ہے۔ وکیل نے عدالت سیاستدعا کہ پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔