یوکرین کی پہلی خاتون وزیراعظم؟ زیلنسکی نے یولیا سویریڈینکو کو نامزد کر دیا

یوکرین کی پہلی خاتون وزیراعظم؟ زیلنسکی نے یولیا سویریڈینکو کو نامزد کر دیا

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے موجودہ وزیرِ معیشت و نائب وزیر اعظم یولیا سویریڈینکو کو ملک کی نئی وزیراعظم کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔

 اگر پارلیمنٹ ان کی نامزدگی کی منظوری دے دیتی ہے تو یولیا سویریڈینکو یوکرین کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعظم بن جائیں گی۔صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ نئی حکومت کا ایکشن پلان جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے یولیا کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں معاشی اصلاحات، فلاحی پروگراموں میں توسیع اور مقامی سطح پر اسلحہ سازی جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔39 سالہ یولیا سویریڈینکو نے حالیہ عرصے میں امریکا کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معدنی معاہدے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، جو دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ کا باعث بنا۔ ان کی سیاسی قابلیت اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر سفارت کاری نے انہیں وزیراعظم کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار بنا دیا ہے۔اگر پارلیمان نے ان کی توثیق کر دی تو وہ ڈینس شمیہال کی جگہ وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ واضح رہے کہ یولیا کو روسی حملے سے کچھ ہی عرصہ قبل وزیر معیشت مقرر کیا گیا تھا اور تب سے وہ یوکرین کی اقتصادی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔