یوکرین میں صدر زیلنسکی کی عوامی حمایت میں کمی

یوکرین میں صدر زیلنسکی کی عوامی حمایت میں کمی

یوکرین میں اینٹی کرپشن ایجنسی سے متعلق اسکینڈل سامنے آنے کے بعد صدر ولادیمیر زیلنسکی کی مقبولیت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

 حالیہ سروے کے مطابق، جون میں 65 فیصد کی بلند سطح پر موجود زیلنسکی کی مقبولیت اب کم ہوکر 58 فیصد رہ گئی ہے۔اس کی وجہ حالیہ مہینوں میں صدر زیلنسکی کے متنازع قانون پر دستخط کرنا ہے، جس کے تحت انسداد بدعنوانی ایجنسی کو پراسیکیوٹر جنرل کے ماتحت کردیا گیا تھا۔ اس قانون کے خلاف ملک بھر میں وسیع پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے اور عالمی سطح پر بھی اس پر تنقید بڑھ گئی۔اس کے بعد یورپی یونین کے دباؤ کے پیش نظر، صدر زیلنسکی نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے نیشنل اینٹی کرپشن بیورو اور خصوصی انصداد کرپشن پراسیکیوٹر کی خود مختاری کو بحال کرنے کا اعلان کیا۔ یہ اقدام عوامی سطح پر تنقید کو کم کرنے اور ملک میں کرپشن کے خلاف جاری مہم کو مضبوط کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔