ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کی ذمہ داری حکومت پر ہے:فیصل کریم کنڈی

ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کی ذمہ داری حکومت پر ہے:فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اسے چاہیے کہ اس معاملے سے فوری طور پر جان چھڑائے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ سیشن کے انعقاد سے متعلق خط موصول ہو چکا ہے، جسے آج ہی گورنر آفس سے پراسس کیا جائے گا۔فیصل کریم کنڈی نے تجویز دی کہ صوبائی حکومت سینیٹ کی 11 نشستوں میں سے 5 اپوزیشن کو دے اور باقی 6 خود رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں 35 آزاد ارکان موجود ہیں، اور اس صورتحال میں ہم سینیٹ کی چھٹی نشست کے لیے بھی بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام سے ملاقات ہو چکی ہے اور دونوں نے اپوزیشن جماعتوں کے مل کر سینیٹ الیکشن لڑنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ 35 آزاد ارکان کسی جماعت سے وابستہ نہیں، ان پر کوئی دباؤ نہیں ہے کہ وہ کس جماعت کو ووٹ دیں، آزاد ارکان اپنی مرضی سے فیصلہ کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو چاہیے کہ شفافیت یقینی بنائے تاکہ ہارس ٹریڈنگ جیسے الزامات سے بچا جا سکے اور جمہوری عمل پر اعتماد بحال رہے۔