ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس نے 1,37,727 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح کو عبور کر لیا، جو کہ ملکی مالیاتی تاریخ کا نیا سنگِ میل ہے۔
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال
کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی.سرمایہ کاروں کے پراعتماد رویے اور مسلسل سرمایہ کاری کے باعث 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا.سرمایہ کار حکومتی اقتصادی پالیسیوں، آئی ایم ایف معاہدے اور روپے کی استحکام جیسے عوامل کے باعث پُرامید دکھائی دیے
گزشتہ روز کا تناظر
گزشتہ کاروباری روز (پہلا دن) 2202 پوائنٹس کے ریکارڈ اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 136,502 پر بند ہوا تھا.اسی تسلسل میں آج انڈیکس نے 1,225 پوائنٹس مزید حاصل کر کے نئی بلندی حاصل کی.
معیشت کے لیے خوش آئند اشارہ
ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کی موجودہ کارکردگی اقتصادی استحکام، مالیاتی اصلاحات اور کاروباری اعتماد کی عکاسی کرتی ہے.اگر یہ رجحان برقرار رہا تو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا.