پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر، انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار 826 پوائنٹس پر پہنچ گیا، ڈالر مزید سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر، انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار 826 پوائنٹس پر پہنچ گیا، ڈالر مزید سستا

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے انڈیکس کو نئی بلند ترین سطح تک پہنچا دیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بھی مزید کم ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 821 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس سے انڈیکس 1,47,826 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔دوسری جانب، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کمی کے بعد 282 روپے 32 پیسے ہوگئی۔ گزشتہ کئی دنوں سے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کل یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست بروز جمعرات عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس روز کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی اور اس سلسلے میں تمام سرٹیفکیٹ ہولڈرز، بروکرز اور متعلقہ فریقین کو باضابطہ اطلاع دے دی گئی ہے۔