ریلوے ٹریک اکھڑ گیا اور بوگیاں الگ ہوگئیں، متاثرہ ٹریک کو مرمت کے بعد بحال کر دیا گیا
میرپور ماتھیلو (آئی این پی )میرپور ماتھیلو میں مال بردار ٹرین کا انجن اور 5بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ میرپورماتھیلو ریلوے سٹیشن سے کچھ فاصلے پر پیش آیا جہاں مال بردار ٹرین کا انجن اور 5بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے مقام سے ریلوے ٹریک اکھڑ گیا اور بوگیاں الگ ہوگئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اور ڈائون ٹریک بند ہوگیا، مسافر گاڑیوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔ بعدازاں مرمت کے بعد میرپور ماتھیلو ریلوے سٹیشن کے قریب متاثرہ ٹریک کو بحال کر دیا گیا۔